Monday January 20, 2025

رضوان اور ٹم ڈیوڈ کا لاٹھی چارج، سلطانز کا زلمی کو 223 رنز کا ہدف

کراچی: پی ایس ایل 7 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں محمد رضوان اور ٹیم ڈیوڈ کی شاندار اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 82 رنز کی دلکش اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ترک صدر طیب اردوان اہلیہ سمیت اومی کرون میں مبتلا ہوگئے، طبیعت کیسی ہے؟

رضوان کے ساتھ مل کر ٹم ڈیوڈ نے بھی زلمی کے بولرز کی جم کر دھلائی کی، ٹم ڈیوڈ 19 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر شان مسعود 35 رنز بنا کر شعیب ملک کا نشانہ بنے، صہیب مقصود کو 25 رنز پر عثمان قادر نے بولڈ کیا، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ زلمی کی جانب سے شعیب ملک، عثمان قادر اور فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پانی سرسے اوپر نہیں لوگ سمندر کی تہہ میں جاچکے، وزیراعظم گھبرانے کی اجازت دیں:مانی

کیا آپ کو پتا ہے کہ آج کس ملک میں “یومِ شاہد آفریدی” منایا جا رہا ہے؟ جان کر سر فخر سے بلند ہوجائیں

FOLLOW US