Saturday November 23, 2024

پی ایس ایل میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) اور دیگر حکومتی اداروں سے رابطہ کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل س7 میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پی سی بی نے این سی او سی سے رابطہ کیا ہے۔ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے کیونکہ بچوں کو اجازت نہ ملنے کی وجہ سے فیملیز کم آ رہی ہیں۔ اگر بچوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ملی تو تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اس حوالے سے اقدامات کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔ انہوں نے سٹیڈیم کے باہر موجود بچوں کی ویڈیو دیکھنے کے بعد پیغام جاری کیا تھا

وزیراعظم کیخلاف توہین آمیز بیان:سابق اولمپئن رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد

بھارت میں مسلمان رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر حملہ

نوشکی، کیپٹن بلال خلیل کی شہادت سے قبل لگائی گئی انسٹا اسٹوری وائرل

جہانگیر ترین اچانک کہاں پہنچ گئے ؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل ، نئی سیاسی لہر کیلئے اہم قرار دیدیا گیا

FOLLOW US