Wednesday May 1, 2024

جہانگیر ترین اچانک کہاں پہنچ گئے ؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل ، نئی سیاسی لہر کیلئے اہم قرار دیدیا گیا

سوات : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے اچانک دورہ سوات کے بعد سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ سیاسی ماہرین نے ان کے دورے کو نئی سیاسی لہر کے لئے اہم قرار دیا ہے۔ تاحیات نااہلی اورپارٹی قیادت سے دوری کے بعد جہانگیر ترین کی جانب سے ان کے اچانک دوروں نے سیاسی ہل چل بھی مچا دی ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق جہانگیر ترین کے دورہ سوات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جہانگیر ترین نے تاحیات نا اہلی کے حوالے سے قانونی ماہرین کی رائے آنے کے بعد دوبارہ سیاسی میدان میں سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔جہانگیرترین نے گذشتہ دنوں مینگورہ میں ایم پی اے فضل حکیم کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

لوگ مر رہے تھے اور اسے یہ مذاق لگ رہا تھا، اس میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، خاتون آسٹریلوی سینیٹر

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیاسی شخصیت اورپاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے سوات کا مختصر دورہ کیا۔ وہ ہیلی کاپٹر مینگورہ پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی سے ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان بھی موجود تھے۔

پاکستانی کسی دوسرے ملک میں ڈرائیونگ کیلئے لائسنس کیسے بنوا سکتے ہیں؟طریقہ کار بتا دیا گیا

وزیراعظم عمران خان دوسری بار وزیراعظم بنیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

ٹک ٹاک سٹار کی لندن میں ایم کیوایم بانی الطاف حسین سے ملاقات ، ویڈیو وائرل

FOLLOW US