نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اُس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس آرہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں اسد الدین اویسی مکمل محفوظ رہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے تین چار فائر کیے جس سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے، واقعے کے بعد میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوا۔
نوشکی، کیپٹن بلال خلیل کی شہادت سے قبل لگائی گئی انسٹا اسٹوری وائرل
جہانگیر ترین اچانک کہاں پہنچ گئے ؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل ، نئی سیاسی لہر کیلئے اہم قرار دیدیا گیا