Sunday January 19, 2025

پی ایس ایل سیزن 7، لاہور قلندرز کے غیر ملکی نوجوان کھلاڑی نے پی ایس ایل کو 10 میں سے کتنے نمبر دے دیئے ؟ جانئے

کراچی : پاکستان سپر لیگ کا سیزن 7 کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہو گا ، لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل نوجوان غیر ملکی کھلاڑی ڈین فوکس کرافٹ نے پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے اسے دس میں سے دس نمبر دے دیئے ہیں ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈین فوکس کرافٹ کا کہناتھا کہ پاکستان سپر لیگ میں ان کی نظریں قلندرز کے ڈریسنگ روم میں موجود ٹاپ پلیئرز سے کچھ سیکھنے پر مرکوز ہیں، خوشی کی بات ہے کہ وہ راشد خان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جیسے کرکٹرز کے ساتھ ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں انہیں کرکٹ کا بہت اعلیٰ معیار نظر آیا ہے، لوگ اس کو آئی پی ایل سے ملاتے ہیں،

ٹک ٹاک سٹار کی لندن میں ایم کیوایم بانی الطاف حسین سے ملاقات ، ویڈیو وائرل

وہ آئی پی ایل تو نہیں گئے لیکن پاکستان سپر لیگ کیلئے ان کی جانب سے دس میں سے دس نمبر ہیں۔ 23 سالہ ڈین فوکس کرافٹ 2016 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑی تھے مگر اب وہ نیوزی لینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں وہ لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی 23 سال کے ہی ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں ان کی نظریں زیادہ سے زیادہ سیکھنے پر مرکوز ہیں، وہ خوش قسمت ہیں کہ راشد خان، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف جیسے پلیئرز کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ ان کے تجربات سے جیتنا سیکھ سکیں، اپنے ساتھ لے کر جائیں۔

بابر اعظم ’کیپٹن آف دی ایئر‘ منتخب بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے 8 میں سے 7 ٹیسٹ ، 6 میں 2 ون ڈے جبکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 29 میں سے 20 میچز میں کامیابی حاصل کی

فخر زمان کی مسلسل تیسری ففٹی، چوکوں اور چھکوں کی برسات، ویڈیو دیکھیں

FOLLOW US