Sunday January 19, 2025

بابر اعظم ’کیپٹن آف دی ایئر‘ منتخب بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے 8 میں سے 7 ٹیسٹ ، 6 میں 2 ون ڈے جبکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 29 میں سے 20 میچز میں کامیابی حاصل کی

لاہور : کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ’کیپٹن آف دی ایئر‘ منتخب کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرک انفو کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی مختلف کٹیگریز میں کھلاڑیوں کی نامزدگیاں کی گئیں تھیں۔ بہترین کپتان کے لیے ویرات کوہلی ، جو روٹ سمیت دیگر کپتانوں کو نامزد کیا گیا تھا تاہم یہ ایوارڈ بھی بابر اعظم کے نام رہا۔
ان کو ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لیے کپتان منتخب کیا گیا ہے ۔ بابراعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سال 2021ء میں 8 میں سے 7 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ، ون ڈے کرکٹ میں گرین شرٹس نے 6 میں 2 مقابلے جیتے جب کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 29 میں سے 20 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔

فخر زمان کی مسلسل تیسری ففٹی، چوکوں اور چھکوں کی برسات، ویڈیو دیکھیں

موٹر سائیکل پر بہن کو لے کر جا رہے تھے کہ اچانک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی ۔۔ ایک ایسا حادثہ جس نے بھائی کی جان لے لی اور بہن کو معذور کردیا

نواز شریف کے لندن سے سینکڑوں کلومیٹر دور فیکٹری کے دورے کی ویڈیو، حسین نواز کا موقف بھی آگیا

FOLLOW US