Sunday January 19, 2025

ٹک ٹاک سٹار کی لندن میں ایم کیوایم بانی الطاف حسین سے ملاقات ، ویڈیو وائرل

لندن : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ لندن میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بانی ایم کیوایم ٹک ٹا ک سٹار سے رک کر گفتگو کرتے ہیں اور انہیں اچھے مستقبل کیلئے دعا دیتے ہیں جبکہ اس دوران ان کے گارڈز انہیں چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے ملاقات کا احوال نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران بیان کیا ، ان کا کہناتھا کہ میڈیا کے نمائندوں نے مجھے بتایا کہ الطاف حسین اپنی سماعت کے لیے عدالت کے اندر ہیں تو میں اور میری دوست عدالت کے اندر چلےگئے۔حریم کا کہناتھا کہ مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ مجھے بغیر کسی پریشانی کے عدالت کے اندر جانے دیا گیا۔

بابر اعظم ’کیپٹن آف دی ایئر‘ منتخب بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے 8 میں سے 7 ٹیسٹ ، 6 میں 2 ون ڈے جبکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 29 میں سے 20 میچز میں کامیابی حاصل کی

انہوں نے بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں الطاف حسین کو دیکھا تاہم ہم باہر آگئے لیکن سماعت کے اختتام ہونے کے بعد وہ بھی اپنے گارڈز کے ہمراہ عدالت کے باہر آئے۔عدالت سے باہر آتے ہی ان کے گارڈز نے ہمیں بانی ایم کیوایم سے ملاقات کرنے سے روکا لیکن الطاف حسین کھڑے رہے اور مجھے سے ملاقات کی اور کافی ساری باتیں کرنے کے ساتھ دعائیں بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ گارڈز کے منع کرنے کے باوجود وہ رکے، مجھے پہچانا اور مجھ سے ملاقات کی۔حریم نے بتایا کہ وہ الطاف حسین کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی ہیں اس کے علاوہ کچھ معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جو چلتا ہے میں اس پر یقین نہیں کرتی تاہم مجھے ان سے مل بہت خوشی ہوئی۔

فخر زمان کی مسلسل تیسری ففٹی، چوکوں اور چھکوں کی برسات، ویڈیو دیکھیں

موٹر سائیکل پر بہن کو لے کر جا رہے تھے کہ اچانک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی ۔۔ ایک ایسا حادثہ جس نے بھائی کی جان لے لی اور بہن کو معذور کردیا

FOLLOW US