Tuesday May 14, 2024

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی ۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز نے ٹیم کو 94رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ،اسی سکور پر عبداللہ شفیق کی 41 رنز کی اننگز عثمان قادر کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔ فخر زمان نے 3 چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے لیکن حسین طلعت کی گیند پر وہ بین کٹنگ کو کیچ دے بیٹھے۔کامران غلام اور محمد حفیظ نے 45 رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن سلمان ارشاد نے یکے بعد دیگرے کامران اور پھر ڈیوڈ ویزے کو چلتا کردیا۔

زمین بیچ کر 50 ہزار ہیلمٹ خرید لیے ۔۔ یہ شخص کیوں اپنی جائیداد بیچ کر لوگوں میں ہیلمٹ بانٹ رہا ہے

راشد خان نے 3 چھکوں کی مدد سے 22 رنز بٹورے جس کی بدولت قلندرز 4 وکٹوں کے نقصان 199رنز بنانے میں کامیاب رہے، حفیظ نے 19 گیندوں پر 37رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان ارشاد نے دو جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ ہوسکا کیونکہ حضرت اللہ زازئی پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں حسین طلعت 62 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر کامران اکمل بھی 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پی ایس ایل کا مزا دوبالا ہو جائے گا 6 انگلش سپر سٹارز پی ایس ایل 2022ء میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

شعیب ملک بھی ناکام رہے اور 7 کے انفرادی سکور پر راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شرفین ردر فورڈ 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بین کٹنگ 10 رنز بنا کر 158 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی 49 رنز پر رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ آخری اوور میں زلمی کو جیت کے لیے 38 رنز درکار تھے۔ آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی زلمی کے کپتان وہاب ریاض تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئے، اگلی ہی گیند پر ڈیوڈ ویزے نے چلتا کیا۔ پشاور زلمی کے حیدر علی 49 اور کامران اکمل 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ لاہور قلندرز کے زمان خان نے تین، شاہین آفریدی اور ویزے نے 2، 2 جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ 7 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز دونوں نے ایک، ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری کا سلسلہ شروع، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری

FOLLOW US