Sunday January 19, 2025

زمین بیچ کر 50 ہزار ہیلمٹ خرید لیے ۔۔ یہ شخص کیوں اپنی جائیداد بیچ کر لوگوں میں ہیلمٹ بانٹ رہا ہے

دوست کی موت کے بعد یہ آدمی کون ہے جو اپنی زمینیں بیچ کر فری لوگوں میں ہیلمٹ تقسیم کر رہا ہے۔ یہاں اس کے بارے میں آپکو مزید تفصیلات بتاتے ہیں کہ ایسا آخر کیوں ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس شخص کا دوست سڑک حادثے میں مارا گیا تھا۔جس کے بعد اس نے اپنی نوکری چھوڑ دی اور گاؤں کی آبائی زمین بیچ کر اس اچھے عمل کا آغاز شروع کر دیا۔ یہ کہانی بھارتی شہری راگھویندر کمار کی ہے جو بہار کےعلاقے مدھوبنی کا رہنے والا ہے۔ بقول انکے کہ انہوں نے 2014 میں ایک اپنے دوست کو صرف اس لیے کھویا کیونکہ اس نے سفر کے دوران ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا۔ اور اس بڑے حادثے سے پہلے میں بھی ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے نااشنا تھا،

پی ایس ایل کا مزا دوبالا ہو جائے گا 6 انگلش سپر سٹارز پی ایس ایل 2022ء میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

اس لیے مجھے یقین ہے کہ جب تک دوسرے لوگ بھی میری طرح اپنے کسی پیارے کو کھوئیں گے نہیں انہیں اندازہ نہیں ہو گا کہ ہیلمٹ کتنی اہم چیز ہے۔ مزید یہ کہ اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میرا دوست تو چلا گیا لیکن میں کسی کو ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوانے نہیں دوں گا، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راگھویندر کمار نے اپنی آبائی زمین فروخت کر کے 50 ہزار ہیلمٹ خریدے۔ اور انہیں لوگوں میں تقسیم کر ڈالا جس کے بعد سے یہ بھارت میں “ہیلمٹ مین” کے نام سے مشہور ہو گئے ہیں۔

مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری کا سلسلہ شروع، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری

بلاول بھٹو کا شاندار اقدام ۔ پہلی خواجہ سرا داکٹر سارگل کو بڑے سرکاری ہسپتال میں نوکری دیدی

FOLLOW US