Friday November 22, 2024

پی ایس ایل کا مزا دوبالا ہو جائے گا 6 انگلش سپر سٹارز پی ایس ایل 2022ء میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی : 6 انگلش کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022ء کا حصہ بننے کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ لازمی قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اپنی متعلقہ فرنچائزز میں شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جیمز ونس، ثاقب محمود، کرس جورڈن، جیسن رائے، لیام ڈاسن اور فل سالٹ حال ہی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے اور پی ایس ایل کا حصہ بننے کے لیے بے چین ہیں۔ جیمز ونس اور جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ثاقب محمود پشاور زلمی، کرس جارڈن کراچی کنگز، لیام ڈاسن اسلام آباد یونائیٹڈ، اور فل سالٹ لاہور قلندرز کو قرنطینہ کے اختتام پر جوائن کریں گے۔ پی ایس ایل 7 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلاول بھٹو کا شاندار اقدام ۔ پہلی خواجہ سرا داکٹر سارگل کو بڑے سرکاری ہسپتال میں نوکری دیدی

گزشتہ رات ہونے والے ہائی سکورنگ مقابلے میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے دو مرتبہ کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دی۔ ملتان سلطانز ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن میں واحد ناقابل شکست ٹیم رہ گئی ہے۔ وہ اپنے چاروں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ آج رات کے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ سابق چیمپئن پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہیں۔

17 فیصد ٹیکس کے نفاذ سے موبائل فونز مہنگے ہوگئے مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 50 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا

وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات، کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق

FOLLOW US