مری : مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری کا سلسلہ شروع، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مری میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا۔ اس صورتحال میں مری اور گلیات کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق متوقع برفباری کے پیش نظر تمام ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیمطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی8000گاڑیوں کی اجازت ہے۔
بلاول بھٹو کا شاندار اقدام ۔ پہلی خواجہ سرا داکٹر سارگل کو بڑے سرکاری ہسپتال میں نوکری دیدی
سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق مری میں سیاحوں کی ابتک1485گاڑیاں موجود ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق مری کے داخلی راستوں پر سیاحوں کو آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کیمطابق راولپنڈی پولیس کے ریڈیو اسٹیشن88.6کے ذریعے بھی مری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق مری جانے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کا سفر کریں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں ماہ فروری میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث بروز جمعرات لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں درمیان درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعرات ہونے والی بارش رواں ماہ فروری کے آغاز کی پہلی بارش ہوگی جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات، کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق