کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کاکہنا ہےکہ شاہد آفریدی کورونا سے صحتیابی کے بعد کل ہوٹل آجائیں گے جہاں ان کا اینٹی جین ٹیسٹ ہوگا۔ اعظم خان نے کہا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر شاہد آفریدی کو تین روز کا آئسولیشن نہیں کرنا پڑے گا اور رپورٹ منفی آنے پر وہ 3 فروری کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ تھے۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے27 پیسےفی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی
یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان
دھرنے لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونا ‘ اندر سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں ، شیخ رشید احمد
شیخ رشید کو ’اللہ اللہ‘ کرنا چاہیے، جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی: ریما خان