Sunday January 19, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، بائیوسیکیور ببل چھوڑ کر کہاں گئے تھے ؟ جانئے

کراچی : قومی ٹیم کےسابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم انتظامیہ کا کہناہے کہ شاہد خان آفریدی چند گھنٹوں کیلئے بائیو سیکیو رببل چھوڑکر ہسپتال گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیاہے ، شاہد آفریدی میں ابھی کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ، انہیں گھر بھیج دیا گیاہے جہاں وہ 7 روز کاقرنطینہ مکمل کریں گے ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کا پہلا میچ آج شام آٹھ بجے شروع ہو گا جس میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے ۔شاہد آفریدی کا دو روز کے بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کب آرہی ہیں؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی پارٹی چھوڑنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالا گیا یا نہیں؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ایس ایل افتتاح ، کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف افتتاحی میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا ، اہم باولر زخمی ہو گیا

FOLLOW US