Sunday January 19, 2025

سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی پارٹی چھوڑنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی : منظور وسان کے نئے خواب نے سیاسی منظر پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے ملکی سیاست کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش گوئیاں کر دی ہیں۔ منظور حسین اپنے سیاسی خوابوں کے حوالے سے بڑی شہرت کے حامل ہیں۔ جن پر مبنی وہ پیشنگوئی کرتے ہیں۔ تازہ ترین پیشنگوئی میں انہوں نے نواز شریف، عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے مستقبل کے بارے میں بتایا۔ اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں ہیں،کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، کوئی صوبہ نہیں چاہے گا کہ صدارتی نظام لگے۔ منظور وسان نے کہا کہ عمران کے جانے کے بعد شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری پارٹی سے الگ ہوجائیں گے، ہوسکتا ہے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری پی پی پی میں آجائیں گے۔ مشیر زراعت نے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف ملک واپس آئیں گے، عمران خان اقتدار میں نہیں ہوں گے ان کی جگہ کوئی اور ہوگا۔

جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالا گیا یا نہیں؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تہلکہ خیز دعویٰ

منظور وسان نے کہا کہ پی پی پی کا 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا اہم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے آخری دنوں میں پتا نہیں چلتا کہ کیا ہورہا ہے، عمران خان کو موبائل پر پتاچلتا ہے کہ کنٹرول میرا ہے، مگر کنٹرول کسی اور کا ہوسکتا ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ جب کوئی وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ نہیں ہوتا تو آہستہ آہستہ لوگ اسے چھوڑ جاتے ہیں۔

پی ایس ایل افتتاح ، کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف افتتاحی میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا ، اہم باولر زخمی ہو گیا

ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دیدی

FOLLOW US