Saturday November 23, 2024

آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کب آرہی ہیں؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ مارچ میں آسٹریلیا اور اکتوبر میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹیمیں جذبے اور جنون کا گلدستہ سجانے جا رہی ہیں، نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ان شاء اللّٰہ چوٹی کے مقابلے ہوں گے۔ فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو جیتا وہی سکندر، امید ہے کہ جلد فل ہاؤس کراؤڈ کی اجازت ہو گی، پی ایس ایل پاکستان میں ہونے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی۔ اس سال مارچ میں آسٹریلیا اور اکتوبر میں انگلستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، انشاء اللہ۔

سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی پارٹی چھوڑنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالا گیا یا نہیں؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ایس ایل افتتاح ، کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف افتتاحی میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا ، اہم باولر زخمی ہو گیا

FOLLOW US