Sunday November 24, 2024

بنگلا دیشی ٹیم نے بے وقوفی کی حد کردی ، ایک گیند پر 7 رنز دے دیئے

کرائسٹ چرچ : بنگلا دیشی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے روز ایک گیند پر 7 رنز دینے کا انوکھا کارنامہ اپنے کھاتے میں درج کروایا۔ بنگلا دیشی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے اور مہمان ٹیم کو 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ ابھی مہمان ٹیم پہلے ٹیسٹ میں لیے گئے انتہائی عجیب ریویو پر مذاق بنی ہوئی تھی کہ بنگال ٹائیگزر نے ایک اور عجیب کارنامہ انجام دے دیا۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے روز 26 ویں اوور میں بنگلا دیش کے عبادت حسین کی گیند پر کیوی بلے باز ول ینگ کا ایج نکلا اور گیند سلپ کی جانب گئی۔ دوسری سلپ پر کھڑے فیلڈر نے ڈائیو لگائی لیکن وہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور گیند باؤنڈری کی جانب چلی گئی،

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوبڑی خوشخبری مل گئی ،سینیٹ کی رکنیت بحال

اس دوران کیوی بلے بازوں نے رن بنانے کے لیے دوڑنا شروع کر دیا۔ باؤنڈری پر کھڑے بنگلا دیشی فیلڈر نے گیند وکٹ کیپر نور الحسین کی جانب پھینکی تو انہوں نے تیسرے رن کے لیے نان سٹرائیکر اینڈ پر جاتے ینگ کو آؤٹ کرنے کے لیے گیند تھرو کر دی۔ اس بار بھی کوئی فیلڈر گیند کو نہ روک سکا اور گیند تیزی سے باؤنڈری کی جانب جانے لگی، کیچ چھوٹنے کا غم مناتے بائولر عبادت حسین گیند کے پیچھے دوڑے لیکن وہ گیند کو باؤنڈری پار کرنے سے روکنے میں ناکام رہے اور اس طرح کیوی ٹیم کو ایک گیند پر 7 رنز مل گئے۔

مری کی برفباری کے بعد خیبر پختونخوا کی بارش نےبھی 18افراد کی جان لے لی

شہبازشریف اپنے منظورنظر کو ٹھیکہ نہ دیتے تو پارکنگ پلازہ بن جاتا اور 600 گاڑیاں پارک ہو جاتیں۔

FOLLOW US