Sunday January 19, 2025

آئی پی ایل کھیلنے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ بھی قربان لیکن پی ایس ایل کے لئے؟

لاہور: پاکستان سپر لیگ 27 جنوری سے شروع ہونی ہے اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔حال ہی میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ ساؤتھ افریقہ سے بڑے کھلاڑی پی ایس ایل 7 کا حصہ بننے والے ہیں۔پی ایس ایل کی فرنچائزز ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر، کوئنٹن ڈی کاک، تبریز شمسی اور رسی وان ڈر ڈوسن جیسے کھلاڑیوں پر نظریں جمائے بیٹھی تھی۔لیکن ساؤتھ افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل 7 کھیلنے سے منع کر دیا۔اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ ساؤتھ افریقہ اپنے بڑے کھلاڑیوں کو ڈومسٹک ٹورنامنٹ میں کھلائے گا۔یاد رہے کہ پچھلے سال ساؤتھ افریقی بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی تھی۔ساؤتھ افریقہ کا یہ دہرا معیار دیکھ کر ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سانحہ مری پر شاہد آفریدی کا رد عمل

مجھے میرے اپنے لوگ قتل کردیں گے،شہزادہ محمد بن سلمان

سانحہ مری کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کے تنظیمی اجلاس میں بیٹھے رہے

مری کے ہوٹل مالکان نے بے حسی کی انتہاء کر دی، ایک کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک طلب کیا جانے لگا نہ لائٹ،نہ ہی پینے کیلئے گرم پانی، واش روم کا پانی بھی انتہائی ٹھنڈا ہے، مری میں پھنسے سیاحوں کا شکوہ

FOLLOW US