Thursday May 9, 2024

مری کے ہوٹل مالکان نے بے حسی کی انتہاء کر دی، ایک کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک طلب کیا جانے لگا نہ لائٹ،نہ ہی پینے کیلئے گرم پانی، واش روم کا پانی بھی انتہائی ٹھنڈا ہے، مری میں پھنسے سیاحوں کا شکوہ

مری : مری کے ہوٹل مالکان نے بے حسی کی انتہاء کر دی، ایک کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک طلب کیا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق مری میں طوفانی موسم کے باعث رونما ہونے والے سانحہ کے بعد مری کے ہوٹل مالکان کے حوالے سے سیاحوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک کمرے کا کرایہ 25 سے 50 ہزر روپے تک طلب کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ میں ایک خاتون سیاح نے بتایا کہ مری کے طوفانی موسم میں پھنس جانے کی وجہ سے ان کے شوہر کی طبیعت خراب ہو گئی، جبکہ ان کے بچے بھی ساتھ ہیں۔ اس صورتحال میں جب ایک ہوٹل میں کمرا کرایہ پر لینے کیلئے گئے تو ایک کمرے کا کرایہ 25 ہزار روپے طلب کیا گیا۔ اتنا زیادہ کرایہ دینے کے بعد بھی کمرے میں نہ لائٹ جلانے کی اجازت دی گئی نہ ہی پینے کیلئے گرم پانی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کار حادثے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق

جبکہ واش روم کا پانی بھی انتہائی ٹھنڈا تھا جو بچوں کیلئے بالکل قابل استعمال نہیں تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں پھنسے اکثر سیاح اس ہنگامی اور تشویش ناک صورتحال میں بھی ہوٹل مالکان کی بے حسی کی شکایت کر رہے ہیں۔ جبکہ مری کی تازہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری کے علاقوں میں پھنسی تمام فیملیز اور شہریوں کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیاگیا ہے اور ادویات، خوراک، گرم کپڑوں سمیت ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کل رات تک مری میں داخل ہونے والی 33,745 گاڑیاں موجود تھیں جن میں سے 33,373 گاڑیوں کا انخلاء ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے مکمل طور پر کلئیر ہے، پرانا جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک سست روی سے رواں ہے اور کلڈنہ سے باڑیاں تک روڈ سے برف اور درخت ہٹانے کا کام جاری ہے، راولپنڈی ڈویژن کی تمام انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں موجود ہے۔

مری میں آئے 4 دوست بھی جاں بحق، آخری سیلفی وائرل

چین نے بھارتی سرحد پر فوجیوں کو ہٹا کر مسلح روبوٹس تعینات کرنا شروع کردیئے، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا

مری میں ہلاکتیں لیکن فواد چوہدری کا وہ ٹوئٹ جس نے عوام کو غصہ چڑھا دیا

FOLLOW US