Sunday January 19, 2025

سانحہ مری کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کے تنظیمی اجلاس میں بیٹھے رہے

لاہور : سانحہ مری کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کے تنظیمی اجلاس میں مصروف رہے، میٹنگ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ اجلاس چھوڑ کر مری کیلئے روانہ ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحتی مقام مری میں شدید برفباری اور سرد موسم میں سڑکیں بند ہونے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے۔ ان سیاحوں میں متعدد نے حکومتی وزراء اور انتظامیہ سے رابطے بھی کیے لیکن ان کی بروقت کوئی امداد نہ کی گئی۔ جس کے باعث برفباری اور ٹھٹھرتی سردی میں خواتین، بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک طرف لوگ مری میں پھنسے لوگ امداد کاموں کیلئے حکومتی مشینری متحرک ہونے کا انتظار کررہے تھے جبکہ دوسری طرف جاں بحق افراد کے سانحے اور سخت موسم میں پھنسے ہوئے لوگوں کا معلوم ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تنظیمی اجلاس میں بیٹھ گئے۔

مری کے ہوٹل مالکان نے بے حسی کی انتہاء کر دی، ایک کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک طلب کیا جانے لگا نہ لائٹ،نہ ہی پینے کیلئے گرم پانی، واش روم کا پانی بھی انتہائی ٹھنڈا ہے، مری میں پھنسے سیاحوں کا شکوہ

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر تنظیمی اجلاس میں وزیرتعلیم شفقت محمود، گورنرپنجاب چوہدری سرور ، وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری سمیت دیگر پی ٹی آئی قیادت شریک تھی۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے بتایا کہ آج پنجاب ایڈوائزری کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس میں پارٹی معاملات پر تفصیلی سے بات ہوئی، یہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی، میٹنگ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنرپنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیراطلات ونشریات فواد چودھری نے سانحہ مری سے متعلق کہا کہ کمشنرپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، وزیراعلیٰ اجلاس کے آغاز میں شریک ہوئے ، لیکن وزیراعظم نے نوٹس لیا اوروزیراعلیٰ پنجاب کو مری پہنچنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کار حادثے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق

مری میں آئے 4 دوست بھی جاں بحق، آخری سیلفی وائرل

FOLLOW US