Monday January 20, 2025

کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ لمبی لمبی کون چھوڑتاہے؟ فخر زمان نے نام بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے ٹیم کے اُس کھلاڑی کا نام بتادیا جو بہت لمبی لمبی چھوڑتا ہے۔ حال ہی فخر زمان نے ایک نجی خبررساں ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران میزبان نے فخر زمان سے سوال کیا کہ ’ٹیم میں ایسا کونسا کھلاڑی ہے جو جب کوئی بات کرتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت لمبی لمبی چھوڑ رہا ہے؟‘میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ’حارث رؤف بہت لمبی لمبی چھوڑتے ہیں کہ ہم سے اُن کی باتیں پکڑی نہیں جاتیں۔‘فخر زمان نے بتایا کہ ’محمد حسنین بہت زیادہ کھاتے ہیں، ہم سب کھاکر اُٹھ جاتے ہیں لیکن محمد حسنین آخر تک کھاتے رہتے ہیں اور جب واپس اپنے کمرے میں جاتے ہیں تو کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد دوبارہ کوئی نہ کوئی چیز کھانے لگ جاتے ہیں۔‘

منشیات کیس ،آریان خان کے دوست ارباز مرچنٹ نے عدالت میں ایسی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ میڈیا میں کھلبلی مچ گئی

قومی کرکٹر نے بتایا کہ ’امام الحق ٹیم کے وہ کھلاڑی ہیں جو خواتین مداحوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔‘اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’شاداب خان بہت بُری گلوکاری کرتے ہیں، جب وہ گلوکاری کرتے ہیں تو میں اُن کو کہتا ہوں کہ تمہاری آواز میں درد تو ہے لیکن وہ سر درد ہے۔‘فخر زمان نے یہ بھی بتایا کہ ’عثمان شینواری ادھر کی بات اُدھر کرتے ہیں، جب اُنہیں کوئی بات پتا چلتی ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ یہ بات پوری دُنیا کو معلوم ہوجائے اور وہ سب کو ہی بتا دیتے ہیں۔‘محمد رضوان کے بارے میں فخر زمان نے کہا کہ ’وہ ٹیم کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جن کی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہوتی ہے، وہ بہت مذہبی انسان ہیں اور ہمیشہ نماز کے لیے گروپ بناتے ہیں۔‘قومی کرکٹر نے کہا کہ ’محمد حفیظ ایک زبردست کرکٹر ہیں، اسی وجہ سے اُنہیں پروفیسر کہا جاتا ہے اور اب اُن سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔‘سرفراز احمد کے بارے میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ ’وہ دُنیا کے بہترین اسپنرز کو شاندار طریقے سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم اُن کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں اور وہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔‘

پنجاب کے تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ، صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

بارشیں ختم نہیں ہوںگی،مغربی ہوائوں کا ایک اور طاقتورسلسلہ، آج کہاں کہاں برفباری اور بارش کا امکان ہے؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

FOLLOW US