Monday January 20, 2025

منشیات کیس ،آریان خان کے دوست ارباز مرچنٹ نے عدالت میں ایسی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ میڈیا میں کھلبلی مچ گئی

ممبئی : شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے قریبی دوست ارباز مرچنٹ نے عدالت میں اپنے دوست سے ملنے کیلئے اجازت دینے کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان اور ارباز مرچنٹ کی ضمانت میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ ملزمان ایک دوسرے سے ملاقاتیں نہیں کریں گے تاکہ کیس کو نقصا ن نہ پہنچے ۔ارباز مرچنٹ کے والد اسلم مرچنٹ نے اس حوالے سے کہاہےک ہ ’’ میرا بیٹا اپنے قریبی دوست آریان کو بہت یاد کرتاہے اس لیے انہوں نے یہ دونوں کو ملنے دینے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے یہ درخواست دائر کی ہے ،میرے بیٹے کا کہناہے کہ ہر ہفتے این سی بی اہلکاروں سے ملنے آنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے ،لیکن اسے اپنے دوست آریان خان سے بات چیت کرنے کی اجازت دی جائے ۔

پنجاب کے تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ، صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

آریان خان اور ارباز مرچنٹ کو دو اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیور و کی جانب سے کروز شپ پر سوار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ،اہلکاروں کو ارباز مرچنٹ کے قبضہ سے منشیات بھی ملیں تھیں ،ایک ماہ جیل میں گزارنے کے بعد دونوں کو مشروط ضمانت دی گئی تھی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آریان خان اور ارباز مرچٹ لمبے عرصہ سے قریبی دوست ہیں اور اکثر سوشل میڈیا سمیت دیگر مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جاتے رہے ہیں، جبکہ وہ کروز شپ پر بھی ایک ساتھ ہی جا رہے تھے جب انہیں این سی بی نے گرفتار کیا ۔

بارشیں ختم نہیں ہوںگی،مغربی ہوائوں کا ایک اور طاقتورسلسلہ، آج کہاں کہاں برفباری اور بارش کا امکان ہے؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ، ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ، ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

FOLLOW US