Saturday April 20, 2024

بارشیں ختم نہیں ہوںگی،مغربی ہوائوں کا ایک اور طاقتورسلسلہ، آج کہاں کہاں برفباری اور بارش کا امکان ہے؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان اورسندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں شام/رات مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری ۔اس دوران بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز بارش ۔06 جنوری کی (شام/رات) سے07 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔06 جنوری کی (شام/رات)سے09 جنو ری (صبح) تک اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ، ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔06 سے07 جنوری کے دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن ،جبکہ06 جنوری سے09 جنوری (دوپہر) تک مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں شدید برفباری ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان،خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد، پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (شاہی قلعہ 48، فرخ آباد 40، لکشمی چوک 31، گلشن راوی 33، چوک ناخدا 30، سمن آباد 23، جوہر ٹاؤن 26، مغلپورہ 27، واسا ہیڈ آفس 23، جیل روڈ 27 نشتر ٹاؤن 23، اپر مال 20، تاج پورہ 22، ایئرپورٹ 31، اقبال ٹاؤن 18)، راولپنڈی (چکلالہ 32، شمس آباد 26)، جہلم 29، گجرات، منگلا 26، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 24، سٹی 27)، اسلام آباد (سید پور 25 زیرو پوائنٹ، گولڑہ 23، بوکرا 22، ایئرپورٹ 15)، ساہیوال 23، چکوال 22، گوجرانوالہ 20، اٹک 19، منڈی بہاؤالدین 18، نارووال 17، جوہرآباد 16، فیصل آباد، سرگودھا 15، نورپورتھل14، حافظ آباد16،جھنگ12 ،قصور11، اوکاڑہ، کوٹ ادو 10، بہاولنگر 09، رحیم یار خان 08، بہاولپور (ایئرپورٹ 08، سٹی 09)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، مری، خانیوال 06، ملتان (ایئرپورٹ 06)، خان پور 05، لیہ 04، ڈی جی خان 03 ، بھکر 01، خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 47، زیریں 33)، کالام 45، پٹن 44، سیدو شریف 36، بالاکوٹ 35، چراٹ 25، کاکول 23، تخت بائی 20، مالم جبہ 18، پاراچنار 17، پشاور(سٹی16، ائیرپورٹ 12)، بنوں 16، چترال، دروش 15، میرکھانی 12، ڈی آئی خان (سٹی 05، ایئرپورٹ 03)، کشمیر: کوٹلی 42، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 31، مظفر آباد (سٹی 26، ایئرپورٹ 18)، بلوچستان: پسنی 38، خضدار 26 ، گوادر 17، کوئٹہ (شیخ ماندہ 17، سمنگلی 11)، اورماڑہ، لسبیلہ 13، جیوانی 11، تربت 05، قلات 14، بارکھان 08، کوہلو 04، سبی 03، سندھ: کراچی (سرجانی ٹاؤن 37، گلشن حدید 32، قائد آباد،

بھارت میں کھلے مقام پر باجماعت نماز ادا کرنے کے جرم میں نمازیوں اور امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج

لانڈھی 28، نارتھ ناظم آباد 23، فیصل بیس، سعدی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی 22،ایم او ایس 21، مسرور بیس، جناح ٹرمینل 20، کیماڑی 17 اورنگی ٹاؤن 15، پڈعیدن 25، دادو 19، سکھر 16، جیکب آباد، روہڑی 15، حیدرآباد (سٹی 15، ایئرپورٹ 13)، نواب شاہ 14، ٹھٹھہ، خیرپور 13، ٹنڈوجام، سکرنڈ 11، چھور 11، لاڑکانہ 10۔ دڑو 08، میرپور خاص 07، مٹھی 04، بدین 03، شہید بینظیر آباد 01، گلگت بلتستان: بابوسر 13، سکردو 12، گوپس 05، بگروٹ 03، بونجی اور گلگت 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ برف باری (انچ): کالام 28، مری 15، پاراچنار، مالم جبہ 10، سکردو 05، چترال، دیر 04، استور 03، گوپس، دروش 02، اور بگروٹ میں01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07،گوپس منفی06، بگروٹ،ہنزہ،اسکردو منفی05،کالام ،زیارت منفی03،استور،دروش ،مالم جبہ ،پاراچنارمنفی02،مری،میرکھانی، دیراورچراٹ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سلمان خان نے محبت کا اظہار کر کے دھوکہ دیا، اور شادی سے مکر گئے، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ

FOLLOW US