Tuesday May 7, 2024

میں نے بولنا شروع کیا تو کئی لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی،پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ،کوشش ہے اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں: سرفراز احمد

کراچی : سابق ٹیسٹ کپتان و وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میرا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے، پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے، کوشش ہوگی اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ میں مسلسل محنت کر رہا ہوں اور مستقبل کے حوالے سے اچھی توقعات ہیں، شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آمد خوش آئند ہے، وہ مشکل وقت میں ٹیم کیلئے پرفارمنس دیتے رہے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے سابق کرکٹر توصیف احمد کو کوئی جواب نہیں دوں گا، توصیف احمد بھی تو سلیکشن کمیٹی میں شامل تھے۔ سرفراز نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں کئی باتیں راز ہوتی ہیں جو باہر نہیں آنی چاہئیں، اگر میں نے بولنا شروع کیا تو کئی لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی۔ سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے ، ان کی کمی محسوس کریں گے، حفیظ نے جس انداز میں کرکٹ کھیلی وہ شاندار تھی۔

عمران خان ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا ? تفصیلات سامنے آگئیں

یوراج سنگھ کا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ

آرمی چیف مزید توسیع نہیں چاہتے، سینئر صحافی کا دعویٰ یہ صرف وزیراعظم جانتا ہے کہ وہ کس کو آرمی چیف مقرر کرے گا۔

FOLLOW US