Monday January 20, 2025

آرمی چیف مزید توسیع نہیں چاہتے، سینئر صحافی کا دعویٰ یہ صرف وزیراعظم جانتا ہے کہ وہ کس کو آرمی چیف مقرر کرے گا۔

اسلام آباد : معروف صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف مزید توسیع نہیں چاہتے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے 92 نیوز کے پروگرام مدمقابل میں کہا ہے آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار یہ ہے کہ 5 سینئر جنرلز کے ناموں کی سمری بنا کر سیکرٹری ڈیفینس کو بھیجی جاتی ہے،سیکرٹری ڈیفینس کا تقرر میں کوئی رول نہیں ہوتا،وہ سمری وزیرعظم ہاؤس بھیج دیتا ہے۔ پہلے تو ہم ادھر اُدھر سے سرگوشیاں سنتے رہے مگر تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ میں توسیع نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا یہ صرف وزیراعظم جانتا ہے کہ وہ کس کو آرمی چیف مقرر کرے گا۔بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ کی طرح سینئر موسٹ کا تقرر کیا جائے۔ واضح رہے کہ نومبر2019 میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر کیا گیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی تھی جس کے تحت جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022ء تک چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید سے چندہ ماہ قبل سوال کیا گیا تھا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی تو اس کی وجوہات بتائی گئی تھیں کہ افغانستان اور کشمیر کی صورتحال بہت اہمیت کی حامل ہے لہذا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا ضروری ہے لیکن اب افغانستان کی اہمیت اور بڑھ چکی ہے تو کیا آپ کے خیال میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 64 سال کر دینی چاہئیے ؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر پہلے ہی 64 سال ہے۔صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کی جائے گی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ کیا ہوتا ہے کہ اللہ اور عمران خان ہی جانتے ہیں۔انسان کچھ سوچتا ہے لیکن اللہ کی منظوری سے تمام فیصلے ہوتے ہیں۔

چترال میں امریکی شہری کا مارخور کا شکار لیکن پرمٹ کیلئے کتنی رقم ادا کی تھی؟ نئی تاریخ رقم

ایسا لباس کیوں پہنا۔۔سلمان خان کترینہ کیف پر برس پڑے۔۔بعد میں کیا ہوا؟

FOLLOW US