Monday January 20, 2025

عمران خان ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا ? تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: فیڈ رل بورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم عمران خان ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پارلیمنٹرینزکی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں یہ بات بتائی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار662 روپے ٹیکس دیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پانچ لاکھ 35 ہزار 243 روپے ٹیکس ادا کیا۔ سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے 22 لاکھ 18ہزار229 روپے ٹیکس دیا جب کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار277 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹیکس کی مد میں صرف مبلغ دو ہزارروپے ادا کیے ہیں۔

یوراج سنگھ کا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ

آرمی چیف مزید توسیع نہیں چاہتے، سینئر صحافی کا دعویٰ یہ صرف وزیراعظم جانتا ہے کہ وہ کس کو آرمی چیف مقرر کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

FOLLOW US