Monday January 20, 2025

یوراج سنگھ کا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ

نئی دہل: پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک اوراٴْن کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی وائرل ویڈیو پر سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔حال ہی میں ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا یہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ ان کے شوہر نے ان کے بارے میں کہا کہ وہ بہت (Pretty) یعنی خوبصورت ہیں۔ ویڈیو میں شعیب ملک جو کہ صوفے پر بیٹے نظر آرہے ہیں، ثانیہ مرزا کی یہ بات سن کر بہت عجیب سے تاثرات ظاہر کرتے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئیکہتی ہیں کہ’دراصل اٴْن کے شوہر نے کہا تھا کہ وہ انہیں بہت پریشان کرتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنی اس وضاحت پر خود خوشی کا اظہار کیا۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ لیکن سب دیکھ سکتے ہیں کہ اٴْنہوں نے اپنے شوہر کی بات کو بہت مثبت انداز میں لیا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ثا نیہ مرزا کے بارے میں شعیب ملک کی رائے سے اتفاق کیا ہے جس پر ثانیہ مرزا نے یوراج سنگھ کو خاموش رہنے کو کہا ہے۔

آرمی چیف مزید توسیع نہیں چاہتے، سینئر صحافی کا دعویٰ یہ صرف وزیراعظم جانتا ہے کہ وہ کس کو آرمی چیف مقرر کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

چترال میں امریکی شہری کا مارخور کا شکار لیکن پرمٹ کیلئے کتنی رقم ادا کی تھی؟ نئی تاریخ رقم

FOLLOW US