Monday January 20, 2025

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور مسلح افراد نے گاڑی چھیننے کی کوشش بھی کی ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ میں بالکل محفوظ ہیں اور مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’’ بھتیجے کی شادی کی واپسی پر میری گاڑی پر فائر کیا گیا اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے میری گاڑی کی طرف پستول تان لی ، میں نے ابھی گاڑیاں بدلی تھیں ، میرا پرسنل سیکریٹری اور ڈرائیور گاڑی میں تھے ، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے ؟ ؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے۔‘‘

چترال میں امریکی شہری کا مارخور کا شکار لیکن پرمٹ کیلئے کتنی رقم ادا کی تھی؟ نئی تاریخ رقم

ریحام خان کا اپنے ایک اور پیغام میں کہناتھا کہ’’میں نے پاکستان میں اوسط پاکستانی کی طرح جینے اور مرنے کا انتخاب کیا ہے ، خواہ یہ بزدلانہ ٹارگٹ حملہ تھا یا جڑواں شہروں کی مرکزی شاہراہ پر صرف لاقانونیت کی انتہا۔اس نام نہاد حکومت کو اس کا جواب دہ ہونا چاہیے ، اپنے وطن کیلئے میں گولی بھی کھا سکتی ہو ں۔‘‘
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہناتھا کہ ’’ میں محفوظ ہوں، دعائیں ہی وہ واحد ڈھال ہے جو ہمیں کمزور ایمان والوں کے شیطانی عزائم سے بچاتی ہے ۔جزاک اللہ ‘‘۔
ریحام خان کا کہناتھا کہ’’ ہم نے اسلام آباد کی شمس کالونی کے پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔‘‘ ابھی تک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی ہے ۔‘‘

ایسا لباس کیوں پہنا۔۔سلمان خان کترینہ کیف پر برس پڑے۔۔بعد میں کیا ہوا؟

لیونل میسی کورونا وائرس کا شکار،اسٹارفٹبالربارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

FOLLOW US