Monday January 20, 2025

کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

لاہور : کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ اوپنر کے طور پر روہت شرما اور دیمتھ کاورونا رتنے کو منتخب کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر میں مارنس لبوشین، جو روٹ اور فواد عالم کو جگہ ملی ہے ۔ وکٹ کیپر ریشابھ پانٹ، سپنرز روی چندرن ایشون اور اکشر پٹیل کو منتخب کیا گیا ہے، پیس بیٹری میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور کائیل جمیسن شامل ہیں ۔ فواد عالم نے 11 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد رواں سال 9 میچز میں 3 سنچریز اور 2 ففٹیز سمیت 57.10 کی اوسط سے 571 رنز بنائے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے 9 میچز میں 17.06 کی اوسط سے 47 اور حسن علی نے 8 میچز میں 16.07 کی اوسط سے 41 شکار کئے ہیں۔

بلال یاسین کا آپریشن کر دیا گیا ، حالت کیسی ہے ؟ میو ہسپتال کے ایم ایس کا بیان سامنے آ گیا

نئے سال کی پہلی صبح پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، قیمتوں میں زبردست کمی

نئے سال میں نواز شریف پاکستان، شہباز شریف کرسی پر لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہوگا؟ ماہر علم نجوم کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

FOLLOW US