اسلام آباد: نئے سال کی پہلی صبح پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، قیمتوں میں زبردست کمی ، اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت5 روپے 90 پیسے اورگھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقررکردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔
کیا مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی ہیلتھ کارڈ ملے گا ؟ شہباز گل نے بتا دیا