Monday January 20, 2025

نئے سال میں نواز شریف پاکستان، شہباز شریف کرسی پر لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہوگا؟ ماہر علم نجوم کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

کراچی : ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب کا کہنا ہے کہ سنہ 2022 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نئے سال میں مہنگائی پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہوگا، نیا سال عمران خان کیلئے مشکلات سے بھرپور ہوگا اور ان کا کرسی پر ٹکے رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں محبوب نے کہا کہ مارچ، اپریل کے بعد مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، دنیا میں بڑی تبدیلی ہوتی نظر آرہی ہے، ن لیگ کا گرہ کھلتا ہوا نظر آرہا ہے، اسی سال شہباز شریف یا کسی ن لیگی کو اہم عہدے پر دیکھ رہا ہوں۔

کیا مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی ہیلتھ کارڈ ملے گا ؟ شہباز گل نے بتا دیا

ہمایوں محبوب کے مطابق یہ سال وزیر اعظم عمران خان کیلئے انتہائی مشکلات والا ہوگا اور ان کا کرسی پر بچے رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا، اگر وہ گھر گئے تو قانونی طریقے سے جائیں گے۔ سنہ 2022 میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں یورپ، امریکہ اور بھارت میں بچوں سے متعلق کوئی بیماری پھیل سکتی ہے،2022 میں پاکستان میں امن و امان کے مسائل نہیں ہوں گے تاہم بھارت میں خانہ جنگی ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، جنگ و جدل کے حوالے سے 2023 اور 2024 زیادہ خطرناک سال ہوں گے۔

پاکستان کا وہ مقام جہاں سورج کی پہلی کرن پڑتی ہےاور وہیں سے ملک کا معیاری وقت لیا گیا

لیگی رہنما بلال یاسین پرحملہ، دو گولیاں پیٹ اور ایک ٹانگ میں لگی، حالت تشویشناک

FOLLOW US