Monday January 20, 2025

بلال یاسین کا آپریشن کر دیا گیا ، حالت کیسی ہے ؟ میو ہسپتال کے ایم ایس کا بیان سامنے آ گیا

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ کیا گیا اور دو گولیاں لگنے کے باعث وہ زخمی ہو گئے تاہم اب ان کا آپریشن کیا جا چکاہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس بلال یاسین کا بیان لینے کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئی ہے اور آئی سی یو کے باہر موجود ہے ، بلال یاسین کا آپریشن کیا گیاہے جس کے باعث ابھی وہ غنودگی میں ہیں اور ڈاکٹر ز کی جانب سے ابھی بیان لینے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ بلال یاسین کا بیان ریکارڈ ہو جائے تو کیس کو دیکھنے میں مزید آسانی ہو گی ، واقعہ کی مکمل تحقیقات کیلئے بلال یاسین کا بیان بہت ضروری ہے ،بلال یاسین خود یا وکیل کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائیں تو آسانی ہو گی ، بلال یاسین پر حملے سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار نے کہاہے کہ گولی لگنے سے بلال یاسین کی ہڈی متاثر ہوئی ہے تاہم ان کا آپریشن کامیاب رہاہے ، ان کی حالت تسلی بخش ہے ۔

نئے سال کی پہلی صبح ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

نئے سال میں نواز شریف پاکستان، شہباز شریف کرسی پر لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہوگا؟ ماہر علم نجوم کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

نئے سال کی پہلی صبح پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، قیمتوں میں زبردست کمی

FOLLOW US