Wednesday January 22, 2025

’محمد رضوان بابراعظم سے بہتر کپتان ہیں ‘ شاہین آفریدی کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان سامنے آگیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دے دیا ،ان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان بابراعظم سے بہترکپتان ہیں ۔ لاہور قلندرز کا کپتان تعینات ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رضوان کی شخصیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، میں نے ڈومیسٹک کرکٹ رضوان کے ساتھ کھیلی ہے، اور مجھے ان کا انداز کپتانی پسند ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابراعظم قومی ٹیم کے کپتان ہیں، وہ بھی اچھے ہیں مگر رضوان بہترین ہیں۔ کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ موجودہ کپتان کے بارے میں ایسا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، بابراعظم نے مشکل حالات میں ٹیم کی کمان سنبھالی اور پھر قومی ٹیم کی فتوحات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جس میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کپتان کی کامیابیوں کے باوجود ان کا کسی دوسرے کھلاڑی سے موازنہ کرنے انتہائی غلط ہے اوراس سے ٹیم کے اتحاد کو بھی ٹھیس پہنچ سکتی ہے ۔

بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس ، جیکولین فرنینڈس سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، 7 اضلاع سے حکمراں جماعت کا صفایا

جے یو آئی سب سے بڑی جماعت،پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے مشترکہ ووٹوں سے بھی زیادہ ووٹ لیے

FOLLOW US