Tuesday January 21, 2025

بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس ، جیکولین فرنینڈس سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا

ممبئی : بھتہ خوری،منی لانڈرنگ اورکروڑوں روپے فراڈ کیس میں جیکولین فرنینڈس سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑبھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اورفراڈ کے الزام میں گرفتارملزم سکیش چندرشیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو سپرہیرو بنانا چاہتا تھا اوراس مقصد کے لئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیارتھا۔سکیش چندرسے تفتیش کرنے والی بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ سکیش جیل کے اندرسے بھی جیکولین سے مستقل رابطے میں تھا اوراس نے جیکولین کو 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف دئیے تھے۔ اپنی دوبارہ گرفتاری سے پہلے سکیش چندرنے خصوصی طیارے کے ذریعے جیکولین کوبنگلوربھی بلوایا تھا۔ جیکولین فرنینڈز سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اگست میں 5 گھنٹے تفتیش کی تھی۔سکیش چندرنے بالی وڈ اداکاراؤں شلپا شیٹھی اورشردھا کپورکو مالی تحائف اورمدد فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، 7 اضلاع سے حکمراں جماعت کا صفایا

جے یو آئی سب سے بڑی جماعت،پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے مشترکہ ووٹوں سے بھی زیادہ ووٹ لیے

تحریک انصاف میئر کی ایک اور نشست ہار گئی، فتح کس کے نام رہی؟ آپ بھی جانیے

FOLLOW US