Sunday January 19, 2025

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، 7 اضلاع سے حکمراں جماعت کا صفایا

پشاور : خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، 7 اضلاع سے حکمراں جماعت کا صفایا، تحصیل کونسلز اور سٹی میئرز کی نشستوں پر مجموعی طور پر تحریک انصاف کو بدترین شکست۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بدترین شکست ہوئی، پی ٹی آئی کا صوبے کے 7 اضلاع سے صفایا ہو گیا۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تحصیل کونسلز اور سٹی میئرز کی نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبرپختونخواہ میں 4 سٹی میئرز کی نشستوں پشاور، مردان، بنوں اور کوہاٹ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے، جن کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کو چاروں نشستوں پر شکست ہوئی۔

جے یو آئی سب سے بڑی جماعت،پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے مشترکہ ووٹوں سے بھی زیادہ ووٹ لیے

پشاور، کوہاٹ اور بنوں کی سٹی میئرز کی نشستیں جے یو آئی ف لے اڑی، جبکہ اے این پی کو مردان کی سٹی میئر کی نشست پر فتح حاصل ہوئی۔ دوسری جانب تحصیل کونسلز کی نشستوں پر بھی جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے کئی مضبوط حلقوں میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔ ابتدائی اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں جے یو آئی ف صوبے کی حکمراں جماعت تحریک انصاف دھچکا دینے میں کامیاب رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 64 تحصیل کونسلز کیلئے منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق تحصیل چئیرمین کے لیے جمعیت علماء اسلام ف 18 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کا 14 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔آزاد امیدوار 8 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر جب کہ اے این پی بھی 8 سیٹیں لینے میں کامیاب ہو گئی،پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئی اور اب تک صرف تین نشستوں پر فتح حاصل کر سکی، جماعت اسلامی دو اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیٹ پر جیت سکی۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گذشتہ روز ہوئی تھی جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما نے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔

تحریک انصاف میئر کی ایک اور نشست ہار گئی، فتح کس کے نام رہی؟ آپ بھی جانیے

اللہ تعالیٰ کے بینک میں اکاؤنٹ کھول کر بڑا فائدہ لے لیا، چھوٹا قد مگر بڑے کام، کچھ لوگ جنہوں نے مثال قائم کر دی

FOLLOW US