Sunday May 5, 2024

ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی نے رواں سال تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑدیا

لاہور: ٹی 20 کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستانی باؤلرز نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں پاکستانی باؤلرز دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔سب سے زیادہ وکٹیں بھارتی سپن باؤلر روی چندرا ایشون نے حاصل کیں انکی وکٹوں کی تعداد 52 ہے۔دوسرے نمبر پر شاہین شاہ آفریدی ہیں انکی وکٹوں کی تعداد 47 ہے جبکہ تیسرے نمبر پر بھی پاکستانی باؤلر حسن علی ہیں ان کی وکٹوں کی تعداد 41 ہے۔تاہم ان تینوں باؤلرز میں حسن علی کی ایوریج سے اچھی ہےانہوں نے 41 وکٹیں 16اعشاریہ 07 کی ایوریج سے حاصل کیں ،روی چندرا ایشون کی ایوریج 16 اعشاریہ 23 جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی ایوریج 17 اعشاریہ 06 ہے۔شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں تیسرے جبکہ حسن علی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

’امریکہ نے طالبا ن سے صلح کر لی ،ہمارے ساتھ چلنے میں کیا مسئلہ ہے ‘مولانا فضل الرحمان نے مقتدر قوتوں کو واضح پیغام دے دیا

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، جمیعت علمائے اسلام ف 18 جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب

ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں معاونت اور ہراساں کرنے کے الزام پر مقدمہ درج

FOLLOW US