Sunday January 19, 2025

ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں معاونت اور ہراساں کرنے کے الزام پر مقدمہ درج

لاہور : ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں معاونت اور ہراساں کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، فرحان اور یاسر شاہ نے دھمکی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردیں گے اور جان سے بھی مار دیں گے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے اور شکایت کی تو مقدمے میں پھنسا دے گا۔ متاثرہ نے درخواست میں بتایا کہ واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو اس بارے میں بتایا تو آگے سے انہوں نے مذاق اڑایا اور کہا کہ انہیں کمسن لڑکیاں پسند ہیں۔

پرویز خٹک، گنڈا پور، شاہ فرمان، علی محمد خان، شبلی فراز سمیت وہ رہنما جن کے حلقوں سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی

یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت با اثر ہے اور اعلیٰ افسران کے ساتھ تعلقات ہیں۔ پولیس کو اطلاع دی تو یاسر شاہ نے فلیٹ اور 18 سال کی عمر تک اخراجات اٹھانے کی پیشکش کی ۔ یاسر شاہ اور فرحان کمسن لڑکیوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر ان کے ساتھ زیادتی کرتے اور ان کی ویڈیوز بناتے ہیں۔

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے وجہ بتا کر حکمراں جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بالآخر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہو ہی گیا ، کب پاکستان آنے کا اعلان کردیا؟ کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر

https://twitter.com/ejazwasim/status/1472895891526889473?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1472895891526889473%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-12-20%2Fnews-2994736.html

FOLLOW US