Sunday January 19, 2025

’امریکہ نے طالبا ن سے صلح کر لی ،ہمارے ساتھ چلنے میں کیا مسئلہ ہے ‘مولانا فضل الرحمان نے مقتدر قوتوں کو واضح پیغام دے دیا

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی،خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دیدیاہے کہ یہ جعلی حکومت تھی اور ہے،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی بڑی قوت تھی، اب بھی ہے،پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں،امریکا نے طالبان کے ساتھ بھی صلح کر لی،ہمارے ساتھ چلنے میں اسے کیا مسئلہ ہے ؟۔ کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواب اسلم رئیسانی نے چائے کی دعوت پر بلایا تھا ،انہوں نے پارلیمانی معاملات میں ہمیشہ جے یو آئی کو سپورٹ کیا ہے ،اب بھی ان سے ملکی معاملات پر مشاورت ہوئی ہے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو نادیدہ قوتیں جمعیت کے سامنے رکاوٹیں بنتی ہیں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا بس ایک مذہبی لباس ہے ،ہم علماءکی جماعت بھی ہیں ،

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، جمیعت علمائے اسلام ف 18 جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب

ہم دین اسلام اور امت مسلمہ کی بات بھی کرتے ہیں اور پاکستان میں آئین کی رو سے جو قرآن و سنت کا نظام ہے اس کی بات کرتے ہیں ،تو سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ اگر اوپر آ گئے تو پتا نہیں امریکہ اور مغربی دنیا کیا سوچے گی ؟جب امریکہ اور مغربی دنیا نے افغانستان کے طالبان کے ساتھ صلح کر لی تو اب ہم ان کے لئے کیوں نا قابل قبول ہوں گے ؟لہذا اس قسم کی سوچ ختم ہو جانی چاہئے ،اور یہ کہ ہم نے ایک جماعت کو اس لئے کنٹرول رکھنا ہے اور اسے آگے نہیں جانے دینا ،یہ سوچ اب شکست کھا چکی ہے ،اب راستے کھول دو اور ہمیں آگے بڑھنے دو ،ہم پاکستان کو ان سے بہتر چلائیں گے ،ہمیں پاکستان چلانا آتا ہے ،ہم دیانت دار لوگ ہیں ،اللہ کا فضل ہے کہ جمعیت علماءاسلام واحد جماعت ہے جس کے خلاف کرپشن کی کوئی باتیں نہیں ہیں ، کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں،ثابت ہوگیا کرپشن کی باتوں کو ہتھیارکے طور پراستعمال کیا جاتاہے،سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے،جمعیت علمائے اسلام کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے روز اول سے سیاسی حمایتی رہے ہیں ،افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے مجھ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ،اگر میرا ملک اس کا استقبال کر سکتا ہے تو پھر فضل الرحمان بھی اس کا اپنے گھر میں استقبال کرسکتا ہے ۔

ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں معاونت اور ہراساں کرنے کے الزام پر مقدمہ درج

بالآخر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہو ہی گیا ، کب پاکستان آنے کا اعلان کردیا؟ کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر لانگ مارچ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی دو ماہ ہیں،ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آگئے باقی پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں، ملک بھر میں کارکنوں کی سطح پر تیاریاں شروع ہیں ،ابھی میں کراچی جاوں گا ،ہماری جو مرکزی قیادت ہے وہاں پر مولانا اویس نورانی وہ سندھ کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کو بلائیںگے تاکہ 23مارچ کے لئے مشاورت ہو سکے،اسی طرح میں بھی ایک ہفتے کے بعد اپنے صوبے میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کے سربراہان کو بلاوں گا ،محمود خان اچکزئی بلوچستان میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کے سربراہان کو بلائیں گے اور میاں شہباز شریف پنجاب میں اس طرح کی ایک میٹنگ کریں گے ،چونکہ ابھی ہمارے پاس ایک دو مہینے ہیں ،اس میں جو اجتماعی مشاورت اور تیاریوں کی جو ضرورت ہے اس کو ہم پورا کریں گے ۔

پرویز خٹک، گنڈا پور، شاہ فرمان، علی محمد خان، شبلی فراز سمیت وہ رہنما جن کے حلقوں سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی

FOLLOW US