Wednesday May 1, 2024

پرویز خٹک، گنڈا پور، شاہ فرمان، علی محمد خان، شبلی فراز سمیت وہ رہنما جن کے حلقوں سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی

پشاور : خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے میدان مار لیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بہت سے مرکزی رہنما اپنے آبائی حلقوں میں بھی پارٹی کو شکست سے نہ بچا سکے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے حلقے پہاڑ پور سے پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے حلقے تحصیل پبی، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کے حلقے مردان ارور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تحصیلوں لاہور ٹوپی اور رزڑ میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے وجہ بتا کر حکمراں جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے آبائی حلقےہری پور کی تینوں نشستیں ن لیگی اور آزاد امیدوار لے اڑے۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی اپنی یونین کونسل بھی نہ بچاسکے، ان کے حلقے کوہاٹ میں بھی جے یو آئی کو کامیابی ملی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کے حلقے کوہاٹ، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے علاقے بڈھ بیر میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے حلقے میں پارٹی کو شکست ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کے بھائی احتشام خان متھرا سے ہار گئے، صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ بھی اپنا حلقہ نہ بچا سکے۔

’فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا ‘ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

بالآخر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہو ہی گیا ، کب پاکستان آنے کا اعلان کردیا؟ کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر

FOLLOW US