Sunday November 24, 2024

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے وجہ بتا کر حکمراں جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پشاور: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔

’فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا ‘ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

بالآخر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہو ہی گیا ، کب پاکستان آنے کا اعلان کردیا؟ کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر

گولڈن ٹیمپل میں گروگرنتھ کی مقدس تلوار کی بے حرمتی کرنیوالا ہندو ہجوم کے ہاتھوں ہلاک

FOLLOW US