Sunday November 24, 2024

شعیب ملک زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیائی کرکٹر بن گئے

لاہور : پاکستان کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں اپنا 37 واں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایشیا کے کسی کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ اورمجموعی طور پر 5 ویں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز ہیں۔۔ 39 سالہ شعیب ملک نے یہ کارنامہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں جافنا کنگز اور کینڈی واریئرز کے درمیان میچ کے دوران انجام دیا۔ 39 سالہ شعیب ملک نے 9 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور پاکستانی بلے باز احمد شہزاد کو آؤٹ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 19 رنز کے عوض ایک وکٹ بھی حاصل کی۔تجربہ کار آل راؤنڈر نے ٹی 20 کرکٹ میں 456 میچز کھیلے ہیں اور 37 مواقع پر پلیئر آف دی میچ اور 3 بار سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے 326 میچز میں 34 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی 311 مقابلوں میں 32 پلیئر آف دی میچ ایوارڈز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما 364 میچز میں 30 اور پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 285 مقابلوں میں 29 مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

آرمی پبلک سکول سانحہ کو 7 سال مکمل ، والدین کی آنکھیں آج بھی نم، قوم کا غم تازہ

شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپروٹ رن وے گزشتہ رات 8 بجے سے بند ، 5 پروازیں منسوخ

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی اجتماعی شادی

FOLLOW US