Saturday May 18, 2024

6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی اجتماعی شادی

لاہور: 6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی اجتماعی شادی۔ 6 بہنوں نے اپنے چچا کے 6 بیٹوں کو جیون ساتھی جن لیا، اجتماعی شادی میں دلہے اور دلہنیں خوشی سے نہال۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں 6 بہنوں نے ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی شادی رچا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں 6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی شادی ہو رہی ہے جبکہ اس اجتماعی شادی میں دلہے اور دلہنیں خوشی سے نہال ہیں۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب میں ایک دلہن نے بتایا کہ ہم 6 بہنیں ہیں ہماری شادیاں بھی ایک ساتھ ہو رہی ہیں جس پر ہم بےحد خوش ہیں۔ دوسری جانب ایک دلہے میاں کا کہنا تھا کہ ہم بھائی بھی خوش ہیں کہ ہم سبھی آپس میں جڑ رہے ہیں۔ ایک ہی گھر میں چھ دلہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ہماری پسند کی شادی ہے اللہ اسی طرح ہمیں حسن سلوک سے رہنے کی توفیق دے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہنوں کے سسر کا نام ظہور بخش جو رشتے میں ان کا چچا بھی لگتا ہے۔ رشتہ داروں نے نو بیاہتا جوڑوں کو اپنی دعاؤ سے نوازا، اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

19 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، سوئی ناردرن کمپنی بین الاقوامی عدالت میں کیس ہار گئی

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ’پروفیسر باغی ‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے عابد فاروق انتقال کر گئے

رواں سال کس ٹیم نے سب سے زیادہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز جتیے، اہم اعداد وشمار سامنے آگئے

FOLLOW US