Thursday May 9, 2024

شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپروٹ رن وے گزشتہ رات 8 بجے سے بند ، 5 پروازیں منسوخ

لاہور : لاہور رن وے شدید دھند کے باعث گزشتہ رات 8 بجے سے بند ہے جس کے باعث 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صبح 10 بجے لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر تھی جس کے باعث لاہور سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 609 ، گلگت سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 610 ، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 32 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 منسوخ کر دی گئی ۔ دھند کے باعث شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 168 منسوخ کی گئی جب کہ دیگر پروازوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیڈول تبدیل کی گئی فلائٹوں کے مسافروں کو پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے ۔

6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی اجتماعی شادی

19 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، سوئی ناردرن کمپنی بین الاقوامی عدالت میں کیس ہار گئی

ن لیگ کی ڈیل ہوگئی اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US