ونڈو کی تبدیلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کمٹمنٹس کے باعث دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام پاکستان سپر لیگ 7 کا حصہ نہیں بن سکے۔ ڈرافٹ میں شامل کرس گیل کو کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔ بین ڈنک کو پِک کرنے میں لاہور قلندرز سمیت کسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ سلور کیٹیگری میں رکھے جانےکی وجہ سے کامران اکمل لیگ سے احتجاجاً دستبردار ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہارڈ ہٹر کرس گیل اگرچہ ڈرافٹ میں شامل تھے لیکن انہیں لینے کیلئے کوئی فرنچائز تیار نہیں تھی کیونکہ اب کرس گیل کسی ٹیم کی ویلیو میں اس طرح اضافہ نہیں کرتے جیسے پہلے کرتے تھے۔ بین ڈنک میں دلچسپی ظاہر نہ کرنیکی وجہ انکا سارا سال کرکٹ نہ کھیلنا ہے۔
عائشہ اکرم کو حادثہ لیکن دراصل وہ کس کیساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی؟ پتا چل گیا
پاکستان کے کچھ نمایاں نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹرز بھی فرنچائزز کے معیار پر پورا نہیں اترسکے، ان میں احمد شہزاد بھی شامل ہیں،ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئرمختلف وجوہات کی بنا پر ادھورا رہا،اس بار پی ایس ایل میں بھی کسی فرنچائز نے ان میں دلچسپی نھیں لی، عثمان شنواری اور موسیٰ خان بھی مایوس پلیئرز میں موجود ہیں۔ اسی طرح زاہد محمود، ناصر نواز، صاحبزادہ فرحان، سہیل خان، جنید خان، عاکف جاوید، عماد بٹ، دلبرحسین اور محمد عرفان کو بھی کسی ٹیم میں جگہ نہ مل سکی، یہ سب اب گھر بیٹھ کر پی ایس ایل مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ 7 کی ڈرافٹنگ کے بعد 27 جنوری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے تمام 6 ٹیموں نے اپنی لائن اپ مکمل کرلی ہے۔ اس بار بھی لیگ میں کئی اہم غیرملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی ایس ایل سیون میں کولن منرو، حضر ت اللّٰہ زازئی، جیسن رائے، جیمز فولکنر، لوئیس گریگری، محمد نبی، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور عمران طاہر سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں کراچی 15 اور لاہور 19 میچوں کی میزبانی کریگا۔
عرب اتحاد کے 24 گھنٹوں میں 31 حملے، سینکڑوں حوثی باغی مارے گئے
فضل الرحمن کا دھرنا ختم کرایا لیکن تحریک انصاف کو ہماری کارکردگی کا احساس نہیں
بابر اعظم نے تیسرے ٹی 20 میچ میں کھلاڑیوں کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا