Sunday January 19, 2025

عائشہ اکرم کو حادثہ لیکن دراصل وہ کس کیساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی؟ پتا چل گیا

لاہور: گریٹر اقبال پارک میں حراسگی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اپنے بھائی کے ساتھ بازار جاتے ہوئے موٹرسائیکل پر حادثے کا شکار ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم اپنے بھائی کے ساتھ گھر سے بازار جارہی تھیں کہ راستے میں ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آگیا ، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ عائشہ اکرم جس موٹر سائیکل پر جارہی تھیں اسے گاڑی نے ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئی ۔تاہم پولیس کا کہناہے کہ موٹر سائیکل کو جان بوجھ کر ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے برعکس ہے ،انہیں کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ حادثاتی طور پر گری ہیں ، حادثہ عائشہ اکرم کا برقعہ ٹائر میں پھنسنے کے باعث پیش آیا ۔ برقعہ بائیک میں پھنس جانے سے وہ منہ کے بل گریں اور ان کی ناک کی ہڈی ٹو گئی جبکہ اس کے علاوہ چہرے ، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں ۔ عائشہ اکرم کو ہسپتال داخل کروا دیا گیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

عرب اتحاد کے 24 گھنٹوں میں 31 حملے، سینکڑوں حوثی باغی مارے گئے

فضل الرحمن کا دھرنا ختم کرایا لیکن تحریک انصاف کو ہماری کارکردگی کا احساس نہیں

جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا پی ٹی آئی امیدوار نے تحفظا ت ظاہر کرتے ہوئے بائیکاٹ کر دیا

FOLLOW US