Sunday January 19, 2025

عرب اتحاد کے 24 گھنٹوں میں 31 حملے، سینکڑوں حوثی باغی مارے گئے

صنعا : یمن میں برسرِ پیکار عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف 31 حملے کیے ہیں۔ عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارب اور الجوف ریجن میں اتحاد نے حوثی باغیوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں حوثی باغیوں کی 20 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کارروائیوں میں 210 حوثی باغی ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ منگل کے روز عرب اتحاد نے ایک کارروائی کے دوران یمن کی حدود میں حوثی باغیوں کے چار ڈرون مار گرائے تھے۔

فضل الرحمن کا دھرنا ختم کرایا لیکن تحریک انصاف کو ہماری کارکردگی کا احساس نہیں

جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا پی ٹی آئی امیدوار نے تحفظا ت ظاہر کرتے ہوئے بائیکاٹ کر دیا

بابر اعظم نے تیسرے ٹی 20 میچ میں کھلاڑیوں کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

FOLLOW US