Sunday January 19, 2025

دورہ پاکستان پر آئے تین ویسٹ انڈین کرکٹرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ویسٹ انڈیز کے ان کھلاڑیوں کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔ ان کھلاڑیوں کو وائرس لاحق ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز ٹیم ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت نہ کر سکی۔ تینوں متاثرہ کھلاڑیوں کو اسی ہوٹل میں الگ کر دیا گیا ہے جہاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹھہری ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز اپنے اس دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی 20اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔ اس سیریز کا آغاز 13دسمبر سے ہونے جا رہا ہے۔ یہ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی طرف سے غور وخوض جاری ہے کہ آیا کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر لیا جائے یانہیں۔

روہت شرما کی وہ شرط جس کی وجہ سے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے زبردستی ہٹا دیا گیا

سندھ اسمبلی اکھاڑا بن گئی، حکومت اور اپوزیشن اراکین کا مکوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال

مبینہ شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر نے کا کیس، خاتون کو عدالت پیش کیا گیا تو وہ کیا کرتی رہی؟ جانئے

FOLLOW US