Sunday January 19, 2025

روہت شرما کی وہ شرط جس کی وجہ سے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے زبردستی ہٹا دیا گیا

ممبئی : بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کے ہاتھ میں ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی اپنی مرضی سے چھوڑی تاہم وہ ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں ٹیم کی کپتانی جاری رکھنا چاہتے تھے۔ وہ 2023 کے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی کپتانی کرنا چاہتے تھے تاکہ انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں۔ دوسری جانب ویرات کوہلی کے کپتانی چھوڑنے پر جب روہت شرما کو ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان بنایا جانے لگا تو انہوں نے شرط رکھ دی کہ وہ اسی صورت کپتانی قبول کریں گے جب انہیں ون ڈے کی کپتانی بھی دی جائے۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا اور ان کے مستعفی نہ ہونے پر انہیں زبردستی فارغ کردیا۔

سندھ اسمبلی اکھاڑا بن گئی، حکومت اور اپوزیشن اراکین کا مکوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال

مبینہ شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر نے کا کیس، خاتون کو عدالت پیش کیا گیا تو وہ کیا کرتی رہی؟ جانئے

افغان طالبان نے ٹی ٹی پی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا‘پاکستان دشمنوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے.ذبیح اللہ مجاہد

FOLLOW US