Sunday January 19, 2025

مبینہ شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر نے کا کیس، خاتون کو عدالت پیش کیا گیا تو وہ کیا کرتی رہی؟ جانئے

کراچی: صدر کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کرکے لاش کے ٹکرے کرنے کے کیس میں عدالت نے ملزمہ رباب کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مبینہ شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون کمرہ عدالت میں مسکراتی رہی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام رپورٹس کچھ دنوں میں موصول ہوں گی، ڈی این اے سمپل بھی لے لیا ہے، ہم نے ملزمہ کی انگلیوں کے نشانات بھی لیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ خاتون تفتیشی افسر کو کیس کیوں نہیں دیا گیا۔سرکاری وکیل عبدالرحمن تھیم نے کہا کہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے، یہ قتل کا سنگین معاملہ ہے۔

افغان طالبان نے ٹی ٹی پی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا‘پاکستان دشمنوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے.ذبیح اللہ مجاہد

شوگرملزسکینڈل میں شہبازشریف او رحمزہ شہباز 16 ارب روپے کی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں.ایف آئی اے

’’ دکھی نہیں ہوں بلکہ ڈرامے دیکھ رہاہوں اور ۔۔‘‘ٹیم سے باہر ہونے کے بعد اب سرفراز احمد کیا کرر ہے ہیں ؟ بتا دیا

FOLLOW US