Sunday January 19, 2025

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آغاز سے قبل تشویش ناک خبر

کراچی : پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آغاز سے قبل تشویش ناک خبر، پاکستان پہنچنے والے 2 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں کرونا کی تشخیص کی اطلاعات۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جن 2 کھلاڑیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی انہیں ہوٹل کے کمروں میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کے مینیجر کے مطابق کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹس کا تاحال انتظار ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ شیڈول کے مطابق 14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ،16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ ہوگا۔18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کترینہ کیف کی شادی لیکن اس دوران سلمان خان کیا کرتے رہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین باؤلرز میں شامل ہوگئے

حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی، مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں

FOLLOW US