Sunday January 19, 2025

حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی، مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی، مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر پارٹی صدرراولپنڈی زبیراحمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا پڑیں گے، صرف زبانی جمع خرچ سے کام نہیں ہوگا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی ستمبر میں ختم ہوجائے گی معروف ماہر علم نجوم ’ ماموں‘ نے یہ پیشگوئی کی تو پھر کیا ہوا؟ ناقابلِ یقین واقعہ

حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے، حکومت یہ بات جان لے اگر مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی انسانیت کا درس دیتا ہے عوام کو ریلیف دینا ہی دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے تحت گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفرسات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر18.58 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز، لہسن اور کھلے دودھ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، اسی طرح دال مسور کی قیمت میں6 روپے، دال ماش کی قیمت میں7 روپے اور دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جن میں انڈوں کی قیمت میں 26 پیسے اورآلو کی قیمت میں4 روپے 48 پیسے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی ہوئی۔ اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں13 روپے فی کلو کمی آئی۔ اسی طرح ایک ہفتے کے دوران 23 میں استحکام رپورٹ ہوا ہے۔

امریکہ کو بڑا دھچکا، روس کے بعد فرانس بھی کھل کر چین کی حمایت میں سامنے آگیا

بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو کیا بتایا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

FOLLOW US